Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معاہدہ شراکت داری کی شرائط کی خلاف ورزی، پیف نے سیکنڈ اورتھرڈ کیمپس بنانے کی اجازت دے دی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے میانوالی کے پارٹنر سکولوں کو مخصوص علاقوں میں سیکنڈ اور تھرڈکیمپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پیف انتظامیہ کی طر ف سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ میانوالی میں کچھ سکول مالکان نے پیف کے مروجہ قوانین کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کروانے سے انکار کیا بلکہ پیف کے ساتھ معاہدہ شراکت داری کی شرائط کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
پیف کی جانب سے مذکورہ سکول مالکان کے خلاف پیف کے معاہدہ شراکت داری کی دفعات کے تحت تادیبی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ سکولوں میں داخل بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پیف انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ سکولوں کے قرب و جوار میں واقع دوسرے پیف پارٹنرز کو نئے کیمپس کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے ضلع میانوالی کے تمام پیف پارٹنرز جو متعلقہ سکولوں کے آس پاس دوسرا یا تیسرا کیمپس کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ 23اگست 2021تک پیف کو اپنی درخواستیں ارسال کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button