Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی , پولیس اوررینجر کا مشترکہ آپریشن ، 39 کاروباری سنٹر سیل کردئے گئے

سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 39 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے۔

کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار جبکہ ایک پلازہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے والوں پر3لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیرمحمود کی قیادت میں سورج میانی اور گلگشت کے ایریا میں13دکانیں سیل کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمدزبیر نے شجاع آباد میں کاروائی کے دوران9 تجاری مراکز کو سیل کر دیا۔کاروائی کے دوران دوبئی شاپنگ سنٹر بھی سر بمہر کردیا گیا۔

پابندی کے باوجود شاپنگ سنٹر کے شٹر گراکر50 سے زائد شہری خریداری میں مصروف تھے۔دوبئی شاپنگ سنٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا اوربس مالکان پر40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button