Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : بجلی چوروں کو تحفظ، میپکو عملے نے تھانے کا گھیراو کرلیا

بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں، میپکو ملازمین کا تھانہ لوہاری گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا ۔
میپکو حسن آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او شیخ عمران اور دیگر لائن سٹاف پر اشرف آباد میں رات 12بجے بجلی چوری پکڑنے پر رئیس الدین اور سفیان الدین ولد حاجی محمد ارشد ودیگر ساتھیوں کی جانب سے شدید تشدد کرنے اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف سینکڑوں واپڈا ملازمین نے تھانہ لوہاری گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ، جسکی قیادت ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر، شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، چوہدری خالد کی قیادت کی۔

انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ، ہمیں گورنمنٹ سے بھی تحفظ چاہیے ہم اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ریکوری اور بجلی چوروں کو پکڑا رہے ہیں، لیکن ہماری زندگیوں کو بہت خطرات ہیں میپکو افسران کو چاہیے کہ وہ خود آر پی او سی پی او سے بات کرکے ایف آئی آر درج کرائیں اور ملزمان کو گرفتار کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button