Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان بورڈ میں ہڑتال ختم نہ ہوسکی، سوموار سے احتجاج میں شدت لانے کا اعلان

وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے باوجودپنجاب بھر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس کی عدم منظوری عدم ادائیگی کے خلاف پنجاب بھر میں دوگھنٹے قلم چھوڑہڑتال کی گئی، ملتان بورڈمیں بھی ہڑتال مکمل کامیابی کے ساتھ دس بجے سے بارہ بجے جاری رہی۔
اس موقع پر ملک نثار کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن کے فیصلہ کے تحت یوٹیلٹی الاؤنس کی ادائیگی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، جبکہ سوموار سے مکمل احتجاج قلم چھوڑ کیاجائے گا۔
یہ فورم بار دیگر چیئرمین ممبران بورڈ اور کنٹرولنگ اتھارٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ مہنگائی کے شدید طوفان اور اخراجات میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے بورڈ ملازمین بھی یوٹیلٹی الاؤنس کے حق دار ہیں، لہذا ملازمین کے اس جائز حق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے ، ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائے گے۔
تعلیمی بورڈ میں قلم چھوڑہڑتال کے موقع پر سینئر نائب صدر یونس صدیقی سینئرنائب صدر دوئم کنور نعیم نائب صدرمشتاق احمد نائب صدردوئم مجاہد حسین جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہر اکبر ڈ پٹی جنرل سیکرٹری حضور بخش ڈ پٹی جنرل سیکرٹری دوئم ملک رمضان فنانس سیکرٹری حافظ یحییٰ خان، چوہدری احسان الہی گجر،محمد الیاس نوناری،سید باقر اور جواد نعیم بھٹی ودیگر موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button