Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : تین گراں فروش پکڑے گئے،7 لاکھ روپے جرمانہ

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تین ناجائز منافع خور گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے گرانفروشی میں ملوث بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے "کے کے مارٹ” اور "آئڈیل مال” پر پچاس پچاس ہزار روپے جبکہ فیاض مارٹ اور سپر سیور سٹور کو تیس تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
لطیف سپر سٹور گلگشت کو سیل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی پڑتال کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button