Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی ،7گرفتار17کاروباری مراکز اور2ریسٹورنٹ سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی کے دوران 7 افراد کو موقع پرگرفتار کرلیا گیا ،جبکہ 9 شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

کورونا ایس او پیز فالو نہ کرنے پر17کاروباری مراکز اور2ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے۔مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کرانے پر11 بسوں کو چالان کردیا گیا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملتان ریلوے اسٹیشن کا بھی گشت کیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو1لاکھ76ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پہلا دن ہونے کے ناطے گزشتہ روز شہریوں کے ساتھ نرمی برتی گئی۔

آج کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں شدت لائی جائے گی۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد موثر بنانے کے لئے سپیشل مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔افسران کو سپیشل مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button