Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان لودھراں دورویہ سڑک کے 7 ارب روپے کے پراجیکٹ کی منظوری

ملتان لودھراں دورویہ سڑک کےسلسلے میں ایم این ایچ اے لودھراں ملتان بشارت حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر مجاہد کالرو نے کمشنر جاوید اختر محمود سے ملاقات کی اور پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ 62 کلومیٹر طویل سڑک پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے میں 5 فلائی اوورز، ایک انڈر پاس بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ لودھراں دو رویہ سڑک سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعظم پاکستان جلد ملتان لودھراں دورویہ سڑک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button