Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں انٹر سکولز ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر سکولوں کی سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ایک خوش آئند ہے جس سے نہ صرف کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے ، بلکہ بچوں کی جسمانی تربیت بھی ممکن ہوسکے گی۔
یہ بات ڈی پی آئی (سیکنڈری) اعزاز احمد خان جوئیہ نے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ جامعہ العلوم سکول کے مابین کھیلے گئے افتتاحی میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم جنوبی پنجاب شوکت علی شیروانی , ریجنل پراجیکٹ منیجر صفدر واہگہ, سی ای او تعلیم شمشیر خان , ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد اقبال اور پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول حاجی جہانگیر انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے.
ڈی پی آئی سیکنڈری اعزاز احمد جوئیہ نے مزید کہا کہ طویل عرصے کے بعد سکولوں کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد تعلیمی اداروں میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے میں بھی بھر پور کردار ادا کرے گا.
اعزاز احمد خان نے مزید کہا کہ یہ بچے سکولوں کی سطح سے ڈسٹرکٹ, ڈویژن, صوبے اور اندرون ملک کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
اس موقع پر میچز کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button