Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں سستی چینی موبائل پوائنٹس قائم کردیے گئے

پٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے شہر کے 10 مقامات پر سستی چینی موبائل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔
ان 10 مقامات پر قائم موبائل پوائنٹس پر 90 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز گول باغ چوک پر سستی موبائل چینی پوائنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایم پی اے وسیم خاں بادوزئی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ موبائل چینی پوائنٹس کا مقصد چینی کے ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی کی قمیتوں میں استحکام رکھنے کیلئے کنٹرول ریٹ جاری کئے ہیں اگلے مرحلے میں مزید 10 سستی چینی موبائل پوائنٹس قائم کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو 5 کلو تک چینی کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چینی کے موبائل پوائنٹس کا دورہ بھی کیا اور بریفننگ لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button