Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں میوزیم کی تعمیر کیلئے 80 ملین روپے کی سکیم منظور

جنوبی پنجاب کی ثقافت و تہذیب کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ بارے اقدامات کرتے ہوئے ملتان میں میوزیم کی تعمیر کیلئے 80 ملین روپے کی سکیم منظور کرلی گئی۔
جبکہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے میوزیم کی تعمیر کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ملحقہ 10 کنال کی اراضی بھی مختص کردی گئی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ملتان سے میرا تعلق بہت گہرا ہے اور اس کی مٹی سے مجھے پیار ہے۔ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ملتان کی اہمیت مزید بڑھ گئی، حکومت نے اپنے ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں نوادرات کے ڈسپلے اور ثقافت کی ترویج کےلئے کوئی میوزیم نہیں ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے میوزیم کی سکیم کی منظوری خوش آئند ہے۔میوزیم کی تعمیر شہر اولیاءکے باسیوں کیلئے تحفہ ہوگا۔

سیکرٹری ٹورازم نے میوزیم کی تعمیر تک دوران کھدائی ملنے والے نوادرات کے ڈسپلے کیلئے ملتان میں جگہ بھی طلب کی جس پر کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے دمدمہ کا پہلا فلور نوادرات کیلئے میوزیم کے طور پر مختص کردیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ محکمہ سیاحت و آرکیالوجی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔زندہ قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت کرتی ہیں۔ملتان دنیا کی قدیم ترین ثقافت کا وارث ہے۔کسی بھی علاقے کی ثقافت میں اس کے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔سی پیک کی تعمیر سے خطے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

بعدازاں سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ نے دمدمہ، قلعہ کہنہ قاسم کا بھی دورہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button