Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں نئے کینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی طرف سے ملتان میں نئے کینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس سے ہزاروں کیسنر کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے گزشتہ روز کینسر ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر موضع عالمگیر اور موضع لاڑ میں 15 ایکٹر سرکاری اراضی کے تعین کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے سرکاری اراضی کے حوالے سے بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران کینسر ہسپتال کے لیے زمین کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات بارے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ نشتر ٹو کی تکمیل کے ساتھ کینسر ہسپتال کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button