Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں چینی 65روپے کلو فروخت ہوگی،ڈپٹی کمشنر کابڑا علان

ملتان میں چینی 65روپے کلو فروخت ہوگی،ڈپٹی کمشنر کابڑا علان

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔رمضان بازاروں میں 10 کلو وزن کے آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

اس طرح حکومت رمضان بازاروں میں ایک کلو چینی پر 20 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کے ایک بیگ پر65 روپے سب سڈی دے رہی ہے۔

وہ پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ہدایت کی کہ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔

انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو چینی کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی پر 85 روپے سے ایک پیسہ بھی اگر کوئی دکاندار زائد قیمت وصول کرے تو اسے موقع پر گرفتار کیا جائے اور کریک ڈاون کاآغاز بڑے مالز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے اور حکومت ناجائز منافع خوروں کو یہ پیغام دینی چاہتی ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کا قانون اور میکانزم موجود ہے۔علی شہزاد نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں متوقع رش کے پیش نظر چینی اور آٹے کے سٹال کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے اور ہر رمضان بازار کے مقررہ اوقات میں پرائس مجسٹریٹ ڈیوٹی پر موجود رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر متعدد پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ محمد عمیر محمود اور محمد زبیر،سب رجسٹرار محسن نثار اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنرز آبگینے خان اور مدثر ممتاز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button