Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان میں کورونا قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں پر 60ہزا ر سے زائد چھاپے،

ایک ہزار39مقدمے درج

ڈویژنل انتظامیہ نے کورونا وباسے بچاو¿ کے اقدامات کے سالانہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔مارچ 2020 تا اپریل 2021 تک کے کورونا کنٹرول ایس او پیز کے نفاذ کے جاری ڈیٹا کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 60 ہزار سے زائد چھاپے، 1039 مقدمات درج کروائے گئے۔کورونا ضابطہ عمل کی خلاف ورزی پر 1427 افراد کو گرفتار کیا گیا۔840 دکانیں،69 ریسٹورنٹ،27 میرج ہالز،23 پلازہ سربمہر کئے گئے۔ ڈویژن بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1072 کمرشل عمارات سربمہر کی گئیں اور 1 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کے کامیاب نفاذ سے لاکھوں جانوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔انہوں نے شہریوں سے کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button