Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں 85کروڑ ترقیاتی سکیموں پر خرچ کرنے کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت منعقد ہونیوالے لوکل پلاننگ بورڈ کےاجلاس میں دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 85کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملتان میں 85کروڑ ترقیاتی سکیموں پر خرچ کرنے کافیصلہ
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت منعقد ہونیوالے لوکل پلاننگ بورڈ کےاجلاس میں دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 85کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں 174 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ان منصوبوں پر78 کروڑ72 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع منصوبوں پر42 کروڑ37 لاکھ روپے خرچ ہونگے جبکہ تحصیل کونسل صدر میں منصوبوں پر20 کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔

اسی طرح جلالپور پیر والا کی میونسپل کمیٹی میں2کروڑ 65لاکھ روپے جبکہ تحصیل کونسل جلالپور پیروالا میں ترقیاتی منصوبوں پر2کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل ہونگے۔

تحصیل کونسل شجاع آباد میں1کروڑ 70 لاکھ جبکہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد میں10 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

بہادر پور سے پرمٹ تک روڈ کی مرمت پر 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شہر اولیاء کی مصروف شاہراہوں کی کشادگی اور کارپیٹنگ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

گھنٹہ گھر سے حسین آگاہی کے راستے دولت گیٹ چوک تک شاہراہ کو کشادہ کیا جارہا ہے جبکہ واٹر ورکس روڈ سے دولت گیٹ جانیوالی شاہراہ کی مرمت کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

قلعہ کہنہ قاسم باغ کے چاروں طرف واقع اس پراجیکٹ پر 5کروڑ61 لاکھ روپے لاگت آئے گا۔ اس کے علاوہ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے رشید آباد چوک سے علی چوک تک باوا صفرا روڈ کی کارپٹنگ کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button