Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے ماہ رمضان کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں دکاندار صارفین سے جائز منافع وصول کریں۔

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے ماہ رمضان کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان ،ڈی ایف سی احمد جاوید،تاجر نمائندے فیصل شفیق اور آفاق انصاری،صارفین کے نمائندے محمد عمران بھٹی،راو ساجد اور محکمہ زراعت،لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں دکاندار صارفین سے جائز منافع وصول کریں۔ضلعی انتظامیہ تاجری برادری کے تعاون سے شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاءفراہم کرنا چاہتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سب سبسیڈائزڈ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے ضلع میں11 رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے لئے کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گے۔پرائس مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دال مسور موٹی 125روپے اوردال مونگ دھلی کا نرخ 190 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح دال چنا باریک117 روپےدال چنا درمیانی 122روپے فی کلو فروخت ہو گی۔دال ماش موٹی 246روپے اور دال ماش باریک222 روپے فی کلو میں سیل ہو گی۔

چنا سفید باریک120روپے اور چنا سفید موٹا کا ریٹ132 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

نیا چاول باسمتی کرنل کچی122روپے چاول باسمتی کرنل پکی 128 روپے فی کلوگرام ہو گا۔

چاول اری سکس60 روپے،سوجی70روپے اور میدہ بھی 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔بیسن123 روپے فی کلو میں صارفین کے لئے دستیاب ہو گا۔

اس کے علاوہ 100 گرام وزن کی تندوری روٹی کا نرخ7 روپے ،100گرام سادہ نان 10 روپے اور120 گرام روغنی نان15 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ڈبل روٹی سادہ وزن 700 گرام کا نرخ 75روپے اور ڈبل روٹی سادہ وزن 400 گرام کی قیمت50 روپے ہو گی۔

دودھ 75 روپے لٹر اور دہی کا نرخ 85 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔بڑا گوشت410روپے کلو اور چھوٹا گوشت810 روپے کلو میں فروخت ہو گا۔

10 کلوگرام وزن کے آٹے کا تھیلارمضان بازار میں 375 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 430 روپے میں فروخت ہو گا۔

پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button