Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں کورونا ویکسین نا لگوانے والے افراد پر متعدد پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین نا لگوانے والے افراد پر روزمرہ کی متعدد سہولیات کی بندش کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے 12 سال اور زائد عمر کے بچے بچیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈویژن کے سکولوں میں ویکسینیشن کیلئے 288 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ 12 سے 18 سال کے بچوں کو صرف pfizer ویکسین لگائی جائے گی۔ 12 سال کے بچے بچیاں اپنا ‘ب’ فارم 1166 پر ایس ایم ایس بھیجیں یا قریبی ویکسینیشن سنٹر یا اپنے سکول سے بھی ویکسین لگوائیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپیل کی کہ وطن عزیز سے کورونا وباءکے خاتمے کیلئے ویکسین لگوائیں اور زندگی رواں رکھیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ویکسین نا لگوانے والے افراد پر تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز میں داخلے، ہوٹلز،ریسٹورینٹ، ریسٹ ہاوس، شادی ہالز میں داخلے یا بکنگ،بیرون اندرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
15 اکتوبر تک ویکسینیشن نہ لگوانے والے افراد کا تمام نجی و سرکاری دفاتر میں، پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹرمینلز پر داخلہ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
31 اکتوبر تک ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کو قومی شاہراہوں پر سفر کی اجازت نہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button