Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرات، 21 کاروباری مراکز سیل

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ملتان الرٹ ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر21 کاروباری مراکز سیل کردئے گئے ہیں۔
ولیمہ کی تقریب میں مدعو کئے گئے مہمانوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت نہ ہونے پر گریس مارکی کو50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ، جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود کی قیادت میں کی گئی۔
سربمہر ہونے والے مراکز میں حکومت کی طرف سے عائد پابندی کے باوجود رات10 بجے کے بعد بھی کاروبار جاری تھا۔
سیل ہونیوالے کاروباری مراکز میں کینٹ میں واقع شو باکس، بور جان، باٹا، فٹ لب، اولیو شوز، میٹرو شوز، اربن سول، ایکسپو شاپ، فیکٹری شاپ،قباءآپٹیکل اور بیگ محل شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button