Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کو عطائیت پاک کرنے کے لئے کریک ڈاون کرنے کا لائحہ عمل تیار

ضلع ملتان کو عطائیت کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے کریک ڈاون لانچ کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی، محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرزخواجہ عمیر محمود اور عدنان بدر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدعلی مہدی ،ڈی ڈی ایچ اووز،ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی کنٹرولرز،ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو عطائیت سے چھٹکارہ دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کسی شخص کو انسانی زندگی سے کھیلنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے ہدایت کی عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کے لئے سروے شروع کیا جائے اور ڈینگی اور پولیو ٹیموں کی بھی عطائی ڈاکٹروں کی نشادہی کے لئے خدمات حاصل کی جائیں۔
اس کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز کے ڈی ڈی ایچ اووز کے ساتھ مل کر سروے کی مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری ادویات اور عطائی ڈاکٹرز کے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کاروائی کرنے والے ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اب جو غفلت اور لاپرواہی برتے گا اس کا احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر قریہ، گاوں اور قصبے میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ٹال فری نمبر 080000742 پر عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کریں۔شہری سوموار سے جمعہ تک صبح 9بجے سے سہہ پہر5 تک ٹال فری نمبر پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 32 کلینکس چیک کئے گئے جن میں سے21 کو سیل کیا گیا۔ہیلتھ کئیر کمیشن نے گزشتہ ایک سال کے دوران 160 کلینکس کو سیل اور457 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button