Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کی پہچان”آم”، ملک کی خوشحالی زراعت سے وابستہ:گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کسان کو گندم کے باردانہ کے حصول اور کماد کی فروخت کے لیے خوار نہیں ہونا پڑا، اس ملک کی ترقی اور خوشحالی زراعت سے وابستہ ہے برطانوی لوگ پاکستانی آم کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ اے ملتان میں منعقدہ آم میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ایم۔این۔اے احمد حسن ڈیہڑ،ممبران صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر، عبداللہ طارق،مہدی عباس لنگاہ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈظفر اقبال اعوان، وائس چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی راؤ، محمد آصف،وائس چانسلر بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر منصور کنڈی،اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا پاکستان میں آم کی پیداوار 1.7 میلین ٹن ہے جس کا بہت کم حصہ ہم برآمد کر پاتے ہیںش ہماری کوشش ہے کہ آم کے برآمد کنندگان اور آم کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر آم کی برآمد کو بڑھائیں تاکہ زرمبادلہ کے حصول سے ملک اور کاشتکار دونوں خوشحال ہوں۔
پاکستانی آم کی مانگ یورپ امریکہ برطانیہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بڑھ رہی ہے ، گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے اور اس منصوبہ کے تحت ہم اپنی زراعت کو فروغ دے کر دنیا بھر کی منڈیوں میں اپنی اجناس کی مارکیٹنگ کر سکیں گے کسان کارڈ کا اجراءکاشتکار کو کھاد،بیج،زرعی ادویات کے حصول میں آسانی کا باعث ہو گا ہم اچھے بیج اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ملتان کی تاریخی حوالہ سمیت ایک پہچان پھلوں کا بادشاہ قومی پھل آم بھی ہے ۔ملتان کے آم اپنے ذائقہ،خوشبواور مٹھاس میں ثانی نہیں رکھتے آموں کے برآمد کنندگان کے لیے حکومت سہولیات فراہم کررہی ہے گورنر پنجاب نے کہا کہ آم میلہ میں شرکت سے میرے علم میں اضافہ ہوا کہ پاکستان میں چار سو سے زائد اقسام کے آم پائے جاتے ہیں۔ ڈی ایچ اے میں منعقدہ آم میلہ میں 40 سٹالز پر200 سے زائد اقسام کے آم رکھے گئے نواز شریف زرعی یونیورسٹی، بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی سمیت مینگو گروورز نے بھی سٹال لگائے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فیتہ کاٹ کر آم میلہ کا افتتاح کیا۔
آم میلہ کا اہتمام میاں نواز شریف یونیورسٹی اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے ڈی ایچ اے ملتان میں کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button