Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان کے تمام تھانوں کو وویمن سنٹر سے آئی ٹی سسٹم کے ذریعے منسلک کرنے کافیصلہ

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ہے کہ ملتان کے تمام تھانوں کو وویمن سنٹر سے آئی ٹی سسٹم کے ذریعے منسلک کیا جائے تاکہ خواتین پر ہونے والے ظلم و تشدد، ہراسگی یا جنسی جرائم کے خلاف بروقت مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان خواتین کو قانونی،طبی امداد بھی مفت فراہم کی جا سکے ۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مینیجر وویمن سنٹر ملتان منیزہ بٹ کی قیادت میں وویمن سنٹر کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ وویمن سنٹر ایک مفید ادارہ ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے ہم خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں ۔

منیجر وویمن سنٹر منیزہ بٹ نے وویمن سنٹر کے کام کرنے کے طریقہ کار اور کارکردگی پر بریفنگ دی، انہوں نے خواتین تحفظ ایکٹ اور ریپ کیس میں انفورسمنٹ ایکٹ کے متعلق بھی بریف کیا۔

آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے ویمن سنٹر کو پولیس سے متعلق درپیش مختلف نوعیت کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تا کہ خواتین کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہو سکے۔

اس دوران اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن زینب ملک اور مس نائلہ بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button