Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے تین کرکٹ کلبوں کے الیکشن مکمل ہوگئے

پی سی بی کے ماڈل آئین کے تحت ملتان کے تین کرکٹ کلبوں کے الیکشن مکمل ہوگئے ۔
نتائج کے مطابق مسلم جمخانہ کرکٹ کلب ملتان کے صدر اور خزانچی کے انتخابات مکمل ہوگئے ، مسلم جمخانہ کے الیکشن مرکزی دفتر پارک لین کالونی بوسن روڑ ملتان میں الیکشن کمشنر محمد عرفان کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔
جس کے مطابق تمام ووٹنگ ممبران نے محمد حسن جمیل کو صدر اور محمد حسین بٹ کو بلامقابلہ خزانچی منتخب کیا۔ان دونوں امیدواران کے مقابلہ میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے۔
اس موقع پر نورالدین قمر، خالد محمود انصاری، عامر سعید، نعمان سلیم، محمد جبران ، محمد اشفاق، افراز احمد ملک، امجد علی، نثارالحق موجود تھے۔
اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسن جمیل نے تمام دوستوں کا بہت شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی ۔
حسین بٹ نے کلب کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
جناح کرکٹ کلب اور نیوملتان کرکٹ کلب کے الیکشن مکمل ہوگئے، داود یوسف اور احسن طارق صدر منتخب ہوگئے نیو ملتان کرکٹ کلب ملتان کے الیکشن جناح گراٶنڈ ملتان میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ نماٸندہ الیکشن کمیشنر ندیم حیدر رضوی کی موجودگی میں سرانجام پاٸے۔
جس میں نیوملتان کلب کے پرانے اور نٸے ممبر شپ حاصل کرنے والے ممبران نے حصہ لیا۔کلب کے پریذیڈنٹ احسن طارق صاحب جبکہ فنانس سیکریٹری سجاد احمد صاحب بلا مقابلہ منتخب ہوٸے۔ جناح کلب کے کپتان طلحہ موہل کو مقرر کیا گیا۔

نیو ملتان کلب کے لٸے کوچنگ کےکوچ قاسم رضوی کو سونپے گٸے جبکہ جناح کرکٹ کلب ملتان کے الیکشن شیڈول کے مطابق جناح گراٶنڈ ملتان میں سدرن پنجاب کرکٹ کے مقرر کردہ نماٸندہ الیکشن کمیشنر جناب ندیم حیدر رضوی صاحب کی موجودگی میں سرانجام پاٸے۔
جناح کلب کے لٸے کچھ نٸے کھلاڑیوں کو ممبر شپ بھی دی گٸی۔کلب کے پریذیڈنٹ داٶد یوسف جبکہ فنانس سیکریٹری قاسم رضوی بلا مقابلہ منتخب ہوٸے۔ جناح کلب کے کپتان تنظیم رضوی جبکہ راٶ شاہزیب کو ناٸب کپتان مقرر کیا گیا۔ جناح کلب کے کوچنگ کے فراٸض کوچ قاسم رضوی کو سونپے گٸے۔ الیکشن میں جناح کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button