Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سات سکول مسائل کا گڑھ ، حکومتی احکامات نظر انداز

ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ہدات پر سکولوں کے حالت زار اور سپورٹس سرگرمیوں بارے رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
ڈی پی آئی سکولز نےہیڈ ماسٹروں کی لاپروائی، اور غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا، فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبا کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس پرڈی ای او ایلیمنٹری سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ڈی پی آئی نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری کی ہدایت پر سات سکول جن میں ہائر سکینڈری سکول ایم اے جناح ، مون لائٹ سکول ، شمس آباد سکول، کمپری ہنسو سکول گرلز اینڈ بوائز ، ماڈل سکول گلگشت، اور پائلٹ سکول شامل ہیں کا دورہ کیا ، ان میں سے دو سکول کلسٹر سنٹر ڈیکلئر ہیں، اور ان میں نرسری اور پلے گروانڈ بن چکے ہیں لیکن حقیقت میں نرسری وجود رکھتی ہے نا پلے گراونڈ ، تاہم شجرکاری مہم بہتر انداز میں جاری ہے ل۔
ایم جناح سکول میں جو پودے لگائے گئے وہ بہت چھوٹے ہیں جن کا پنپنا مشکل ہے ، حالانکہ اس سکول میں نان سیلری بجٹ 19لاکھ روپے سے زائد پڑا ہوا ہے مگرا س کو استعمال نہیں کیاگیا ہے اور طلبا کی سہولت کے لئے ضرورت کی اشیا بھی نہیں خریدی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی دلچسپی میں حکومت احکامات کو پورا کرانے میں نظر نہیں آئی ، اور فنڈز کے استعمال کےلئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی دلچسپی بھی نہیں ہے ، ان تمام سکولوں کے گراونڈ بھی لیول نہیں ہیں اور سکولوں میں کھیلوں کا سامان بھی موجود نہیں، جبکہ دو سکول ماڈل قراد دئے گئے ان کو سامان بھی فراہم کیا گیا مگر ان سکولوں کی انتظامیہ نے اس کو استعمال نہیں کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام سکولوں میں قومی کھیل ہاکی کو نظر انداز کیا گیا ہے ، شمس آباد سکول میں چار کلاس رومز کو خطرناک قراد دیا گیا ہے ، مگران کو ابھی تک گرایا نہیں گیا اور اسی طرح سوکھے درخت بھی گرے ہوئے ہیں اور کچھ گرنےو الے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی لمحہ کو ئی سانحہ پیش آسکتا ہے، جبکہ پائلٹ سکول اور دیگر سکولوں کے پیچھے والے بلاک شکست و ریخ کا شکار ہیں، ان کو مرمت کی سخت ضرورت ہے۔
اس رپورٹ پر سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کئے گئےش تو انہوں نے ڈی ای او کو وضاحت لیٹر جاری کردیا، اور جواب طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button