Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کے عوام کےلئے خوشخبری

یک اور کورونا ویکسین سنٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کو ملتان کے عوام پر ترس آہی گیا خوار ہوتی عوام کی سہولت کے لئے ملتان شہر میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گزشتہ روز ڈی ایچ ڈی سی، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بوسن روڈ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کو کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے لئے موضوع قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ ڈی سی میں قائم کورونا سنٹر میں رش کی وجہ سے شہریوں کو انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قائداعظم اکیڈمی کی بلڈنگ بڑی شاہراہ پر واقع ہے اور شہریوں کو یہاں سہل رسائی حاصل ہو گی۔
اس کے علاوہ قائد اعظم اکیڈمی میں کشادہ پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔نئے سنٹر کے قیام کے لئے حکومت پنجاب کو تجویز ارسال کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب سنٹر کی منظوری کے بعد نادرا کو اس نئے سنٹر بارے آگاہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں مزید نئے سنٹر مرحلہ وار قائم کئے جائیں گے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے22170 افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔اب تک6908 شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 424 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز بھی دے دی گئی ہے۔شہر میں ایک اور سنٹر کے قیام سے ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button