Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری دے دی گئی

حکومت پنجاب نے ملتان کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری دے دی ہے، جس کے ذریعے دودھ کی کوالٹی کو چیک کیا جائے گا۔
موبائل ٹیسٹنگ لیب پر3 کروڑ روپے لاگت آئے گی، یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مال نیوٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ لیب کی خریداری کے لئے پی سی ون بھی تیار کر لیا گیا ہے۔یہ موبائل ٹیسٹنگ لیب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جائیگی، اب دودھ میں پاوڈر، پانی اور مضر صحت اشیاءکی ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف موقع پر کاروائی ہو گی۔

علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے،ایجوکیشن نیوٹریشن آفیسرز سرکاری سکولوں کو متواتر وزٹ کریں۔اس کے علاوہ پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے بچوں کو بھی چیک کیا جائے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امجد راو، محکمہ لائیو سٹاک، سوشل ویلفئیر، پاپولیشن ویلفئیر، لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مال نیوٹریشن کمیٹی سید حسین رضا نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button