Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کے پارکوں میں خواتین اور بچوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی

خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ملتان کے تمام پارکوں میں خواتین اوربچوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی ہے، اوروہاں مردحضرات کاداخلہ ممنوع ہوگا۔
پارکس اینڈہارٹیکلچر(پی ایچ اے)کے چیئرمین اعجاز حسین جنجوعہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں پہلے بھی کچھ پارکس صرف خواتین کے لئے مخصوص ہیں، اب ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہرپارک کاایک حصہ صرف خواتین اور بچوں کے لئے ہوگا، اوراس پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے گا۔
اس کے علاوہ ہم نے پارکس میں تعینات گارڈزسے بھی کہاہے کہ وہ اسلحہ لے کرآیاکریں اس سے پہلے ہم نے انہیں پارکوں میں اسلحہ لانے سے روک دیاتھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پارکوں میں ٹک ٹاکرزکے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے،اس پابندی کااطلاق ملتان میں بھی
ہوگااورہم پارکوں میں کسی کو ٹک ٹاک یاویڈیوزبنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہمارے گارڈزاورعملہ چوکس رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی اس سلسلے میں تعاون کرناچاہیے اورہمارے گارڈزاورعملے کوشکایت ہے کہ اگرہم لوگوں کو کسی بات سے روکیں تووہ جھگڑناشروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے ۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسا رویہ اختیارکریں جس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا، اورعالمی سطح پرہماراامیج بہترہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button