Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے 11 سنوکر کلبز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سے رجسٹرڈ

پاکستان سنوکر فیڈریشن سے الحاق شدہ ڈسٹرکٹ ملتان کے 11 سنوکر کلبز کو گورنمنٹ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سے رجسٹرڈ کر لیا ہے۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے تمام قانونی زاویوں کو پورا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ڈسٹرک ملتان کے سنوکر کلبز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔
ملتان ڈویژن پریزیڈنٹ شیخ آصف جنرل سیکرٹری احمد شاہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ محمّد جہانزیب مُغل اورجنرل سیکرٹری محمد شہباز سرٹیفکیٹ وصول کئے اور یہ یقین دہانی کروائی کہ ملتان سے اچھا یوتھ کا ٹیلنٹ ٹرینڈ کیا جائے گا اور پنجاب اور نیشنل لیول پہ ملتان کی نمائندگی نہایت مضبوط انداز میں کی جائے گی۔
عدنان نعیم ڈی ایس او نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ سنوکر چیمپئن شپ کا بھی اعلان کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button