Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملکی تاریخ میں فارما انڈسٹری کیلئے پہلی نیشنل ایتھیکل پالیسی لانے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں فارما انڈسٹری کیلئے پہلی نیشنل ایتھیکل پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نیشنل ایتھیکل پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ادویہ ساز انڈسٹری کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے کیلئے ملکی تاریخ میں فارما انڈسٹری کیلئے پہلی نیشنل ایتھیکل پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا۔
فارما انڈسٹری کیلئے نیشنل ایتھیکل پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار ہوگیا، نیشنل ایتھیکل پالیسی صدر مملکت کی ہدایت پر مرتب کی گئی ہے۔
ایتھیکل پالیسی پرصوبوں،فارماانڈسٹری، ڈاکٹرز سے مزیدمشاورت کی گئی ، پالیسی ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئےمشاورت آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے۔
نیشنل ایتھیکل پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا ، جس میں سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے نیشنل ایتھیکل پالیسی پر بریفنگ دی۔
وزارت قومی صحت نیشنل ایتھیکل پالیسی کا ڈرافٹ کابینہ کو بھجوائے گی اور نیشنل ایتھیکل پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
نیشنل ایتھیکل پالیسی کا مقصد فارما انڈسٹری کو جوابدہ بنانا ہے، فارما انڈسٹری، ڈاکٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق نیشنل ایتھیکل پالیسی کا حصہ ہے۔
نیشنل ایتھیکل پالیسی کا مقصد فارما انڈسٹری کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانا ہے، پالیسی کے تحت فارما انڈسٹری ڈاکٹرز کو دی گئی سہولتیں بتانے کی پابند ہو گی۔
فارما انڈسٹری ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے، دیگر سہولتیں بتانے کی پابند ہو گی، جبکہ نیشنل ایتھیکل پالیسی کے شعبہ طب پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button