Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملکی تاریخ کا پہلا ٹرانس جینڈر سکول کا افتتاح آج ملتان میں ہوگا

محکمہ سکولز نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پہلا ٹرانس جینڈر سکول ملتان میں قائم کردیا ، جس کا افتتاح آج کیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور سی ای او ایجوکیشن ملتان نے کی۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہم نے ایک بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولے جارہے ہیں، ایجوکیشن کے بعد دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں،کیونکہ وہ جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو ان کو مشکلات درپیش ہوں گی،بعض اوقات بچے چونکہ ناسمجھ ہوتے ہیں وہ ایسے سخت الفاظ کہہ جاتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے، ہمارا پہلا سٹیپ یہ کہ ہم ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھول رہے ہیں، اس کا نام ہم نے ٹرانس ایجوکیشن رکھا ہے، ایم فل اساتذہ بھی ڈھونڈے ہیں جو کہ ان سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں۔
دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں، اس اقدام کا مثبت رزلٹ آئے گا۔اس مقصد کے لئے ہم پہلے ملتان میں ان کے لئے سکول کھول رہے ہیں جو کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام تمام فرائص اپنی زیر نگرانی کرائیں گے،اس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور جتنے ہمارے مین ڈویژن ہیڈکوارٹر ہیں وہاں ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولیں گے، وہ دن بھی آئے گا جب یہ ریگولر سکولوں میں آئیں گے، سب ہمارے لوگ ہیں، سب کے لئے جگہ بنانی ہے۔ جو ٹرانس جینڈر نے مطالبات کئے ہم ان کو ضرور پورا کریں گے،یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کی تعلیم کے بارے میں منصوبہ بنایا ہے، اس سے قبل خواجہ سراؤں کو سکولوں میں داخلہ نہیں ملتا تھا، اب پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے ساتھ متعدد اجلاسوں کے بعد فیصلہ کیا کہ خواجہ سرا اب عام تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے اور انہیں حکومت روزگار بھی دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button