Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملک بھر میں تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

این سی او سی نےکورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چھ دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس پر گزشتہ روز تمام سکول کھول دئے گئے تاہم سکولوں میں مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔
طلباء کو ہدیات کی گئی ہے کہ بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائیں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے۔
محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کاجائز لیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button