Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں: پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت فوری الیکشن ملک کی ضرورت ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے ملاقات کی، صدر ن لیگ نے مولانا کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ دیا۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے ملک میں فوری انتخابات کی ضرورت پر زور دیا، اور پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے نئے اعلانات کیے گئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم اپنے مقاصد کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، اور ڈیرہ غازی خان میں 31 اکتوبر کو بڑا جلسہ ہوگا۔
انھوں نے کہا اس وقت فوری الیکشن ملک کی ضرورت ہے، ملک میں اس وقت لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، ہر طبقہ مشکل میں ہے۔
شہباز شریف نے کہا ملک کے حالات خراب ہیں لیکن حکومت غفلت میں مبتلا ہے، ڈینگی نے تباہی مچا دی ہے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے فی الفور شفاف الیکشن کروائے جائیں، میں اور مولانا صاحب اس پر متفق ہیں، یہی پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے۔
قبل ازیں، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے ملاقات کی، انھوں نے صدر ن لیگ کی عیادت کی، اور سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی، دونوں رہنماؤں کا حکومت مخالف تحریک پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا، جس میں مٹن، مچھلی، باربی کیو، نہاری، بریانی اور حلوہ شامل تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button