Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

مندر پر حملے کے الزام میں 70 سے زائد افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد کے مطابق گھنیش مندر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ 70 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے، اور جلد ہی کام مکمل کر کے مندر کو کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب اے ایس پی صادق آباد آصف رضا کے مطابق ویڈیو، عینی شاہدین اور موبائل ڈیٹا سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، اور اب تک مزید 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جنہیں پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی 38ملزمان کو بہاولپور میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر میں توڑ پھوڑکا واقعہ پیش آیا تھا ،جس کا چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button