منزہ ربانی کا مجلسی دفاع، پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارش کردی گئی
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگلش کی سکالر منزہ ربانی کا مجلسی دفاع، پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارش کردی گئی۔
پبلک ڈیفنس کی تقریب کمیٹی روم میں ہوئی جس میں ڈاکٹر نوید ،ڈاکٹر میمونہ غنی، ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر میمونہ خان اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
سکالر منزہ ربانی کے مقالے کا عنوان’’ گلوبلائزیشن کے تناظر میں جیمسن کی تھیوری آف ایلیگوری پاکستانی ادب کا مطالعہ "انگریزی میں تھا ،ان کی سپر وائز ڈاکٹر نوید چودھری تھے ، جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر میمونہ غنی تھیں۔
سکالر منزہ ربانی نے اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا، اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دئیے جس کے بعد ان کو ڈگری دینے کی سفارش کی گئی ۔
اس موقع پرایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے بچیوں کی تعلیم موجود دور میں زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی تاریخی درسگاہ ہے یونیورسٹی نے گزشتہ دو سالوں میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی متحرک قیادت میں ہر شعبے میں ترقی کی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ مسلسل سکالرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے امید ہے یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا اچھا امیج ابھر کر سامنے آرہا ہے۔