Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے 5 دکاندار گرفتار

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ، اور سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے والی چینی کے نرخوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے 5 دکاندار گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بغیر شناخت کرائے گل گشت اور اندرون شہر میں چیکنگ کی تو چینی مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی۔
اس موقع پر چینی کے سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 4 دکانیں بھی سیل کردی گئیں اور چینی ضبط کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بھیس بدل کر بازاروں میں انسپکشن کی اور سرکاری چینی کے بجائے مہنگی چینی بیچنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا ، اور انکے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی صورت 90 روپے فی کلو ریٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔
تمام ڈیلرز اور پرچوں کے دکاندار 90 روپے فی کلو چینی ہی فروخت کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہشہر کے تمام مقامات پر سرکاری چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
عامر کریم خاں نے قبل ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی کی خرید و فروخت مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔تمام مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں چینی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button