Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میجر شمائلہ بشیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

میجر شمائلہ بشیر کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازا گیا ، استور سے تعلق رکھنے والی میجر شمائلہ بشیرقبرص میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔
پاک فوج کی میجر شمائلہ بشیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، میجر شمائلہ بشیر کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازا گیا ، استور سے تعلق رکھنے والی میجر شمائلہ بشیرقبرص میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔مشن کمانڈر میجر جنرل انگرڈ جیراڈ نے میجر شمائلہ بشیر کو امن مشن میڈل سے نوازا، اس کے علاوہ مشن میں مختلف ممالک کے13 افسران کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازاگیا ، میڈل پانیوالوں میں پاکستان،ارجنٹینا،روس، سربیا، برطانیہ کے افسران شامل ہیں۔
گذشتہ ماہ کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے، پریڈ میں چین ،انڈونیشیا، یوراگوئے کے یونٹس پاکستانی دستے کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button