Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میرے میاں کہاں ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں، توپاکستان میں موجود سرفراز احمد کی اہلیہ پریشان ہوگئیں ، اور اور پی سی بی والوں سے پوچھ لیا کہ میرے میاں کہاں ہیں؟
پاکستان کرکٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر بارباڈوس میں موجود ہے، جبکہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم کردی گئی تھی۔جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔
ایسے میں اسکواڈ میں شامل سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے تصاویر میں شوہر کے نظر نہ آنے پر پی سی بی پوچھ لیا کہ میرے شوہر کہاں ہے؟جس کے بعد پی سی بی نے سرفراز کی سمندر سے نکلنے کی تصویر ڈال دی۔
سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button