Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک (جماعت نہم) سالانہ امتحان2021ءکے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک (جماعت نہم) سالانہ امتحان2021ءکے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ23ہزار529امیدوار شریک ہوئے ،ان میں سے ایک لاکھ 22ہزار206پاس ہوئے،نتیجہ 98.93فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے ایک لاکھ 12ہزار290امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے ایک لاکھ 11ہزار228امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، سائنس گروپ کا نتیجہ 99.05فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ میں 11ہزار239امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 10ہزار978پاس ہوئے۔
آرٹس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کاتناسب 97.68فیصد رہاتعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک (جماعت نہم) سالانہ امتحان2021ء میں کامیاب ہونے والے ایک لاکھ 22ہزار206امیدواروں میں سے 32ہزار249نےاے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 14ہزار294نے اے گریڈ،15ہزار94نے بی گریڈ،16010امیدواروں نے سی گریڈ،19ہزار783نے ڈی گریڈاور 24ہزار776نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک (جماعت نہم) سالانہ امتحان2021ء میںمجموعی طور پر 12امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے گئے۔
تمام کیسز کا فیصلہ سنا دیاگیا،جس کے مطابق 10امیدواروں کو سزادی گئی جب کہ 2امیدواروں کو بری کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button