Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکولائن سٹاف کی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے عالمی معیار کے حفاظتی آلات فراہم کردئے گئے

جنرل منیجرکسٹمرسروسز میپکو سید احسن محی الدین نے کہا ہے کہ سب ڈویژنوں میں ٹی اینڈ پی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے عالمی معیار کے حفاظتی آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژنوں میں ٹی اینڈ پی پریڈ اور اسمبلی کا اہتمام کریں۔اگر کسی لائن مین کے پاس ٹی اینڈ پی نہیں ہے تو وہ فوری طورپر اپنے متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسین کو مطلع کرے اور ٹی اینڈ پی کی فراہمی تک لائنوں /ٹرانسفارمرز پر ہرگز کام نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساہیوال سرکل کمپلیکس میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ ایس ڈی اوز مینٹی نینس کے دوران لائن سٹاف کی کارکردگی چیک کریں اور سپروائزری سٹاف کی موجودگی بھی موقع پر یقینی بنائی جائے۔ لائن سٹاف پرمٹ حاصل کئے بغیر لائنوں پر کام نہ کرے۔ خوداور محکمہ کو نقصان سے بچانے کے لئے فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے جائیں۔

اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل سرور مغل، تمام ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button