Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میپکو میں احتساب، 17 افسروں کو سزائیں سنادی گئی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 17افسران وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایکسین ہارون آبادڈویژن عبدالواحد کے خلاف الزام ثابت ہونے پر دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔
قائمقام ایس ڈی او رورل سب ڈویژن چیچہ وطنی محمد شہزاد شریف کی بطور ایس ڈی او کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن ساہیوال تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے تین درجہ تنزلی کی ہے۔
ایس ڈی او ملتان سب ڈویژن ساہیوال محمد عارف راجہ کی سکندرآبادسب ڈویژن شجاع آباد تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔ میٹرسپروائزرIمروٹ سب ڈویژن بہاولنگر خالد محمود کی دوسال کے لئے میٹرسپروائزرIIکے عہدے پر تنزلی، لائن سپریٹنڈنٹ Iجلال پور پیروالہ سب ڈویژن مبشر علی حسن کی سکندرآبادسب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پرموجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی، لائن سپریٹنڈنٹ Iسرائے سدھو سب ڈویژن فرازاحسن اور لائن سپریٹنڈنٹ IIلڈن سب ڈویژن وہاڑی علی شان، قائمقام میٹرانسپکٹر سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن بوریوالہ صادق حسین کی دو، دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس، ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن ڈاہراں والا ذوالفقار علی خاصخیلی کی دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روکنے، ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان شہزادبشیر، ایس ڈی او رورل سب ڈویژن ٹبی قیصرانی، ایس ڈی او عظیم آبادسب ڈویژن بوریوالہ محمد راشدالرحمن کی بطور ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن بوریوالہ تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، انچارج میپکو سب آفس رنگ پور محمد رفیق، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ وہواسب ڈویژن محمد ثقلین، لائن سپریٹنڈنٹ Iمیپکو سیکنڈسب ڈویژن کوٹ ادو وسیم انور اور ایس ڈی او کرمداد قریشی سب ڈویژن شاہد نواز کی ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button