Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں سیکیورٹی سٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکومیں سیکیورٹی سٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔
گزشتہ روزپرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر رفاقت علی شاہ، ایڈیشنل ایکسین /کلاس انچارج کی غلام جیلانی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ سیکیورٹی میجر (ر) فرخ جاوید گھمن کے تعاون سے سیکیورٹی سٹاف کی ٹریننگ کا پہلا سیشن منعقد ہوا ، جس میں ریسکیو1122کے انسٹرکٹرز محمد سجاد اور زاہد حسین نے میپکو کے ٹرینرزسیکیورٹی سٹاف کو CPR،آگ بجھانے کے طریقے اور ایمرجنسی کی صورت میں مختلف حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہ کیااور انہیں عملی طورپر تربیت دی گئی۔
اس موقع پر انچارج ٹریننگ رضوان شاہ،سینئر ٹریننگ کوآرڈینیٹر فخر عمران شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن عاصم علی جاوید اور اسسٹنٹ ٹریننگ بدر زمان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button