Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں لائن سٹاف کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے سیمینار منعقد کرانے کافیصلہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سیفٹی سیمینارز کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں۔
میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ 7جولائی 2021ء کو لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمدکرنے اور ایس اوپیز کی پابندی کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان آج7جولائی کو دس بجے صبح سٹی ڈویژنل کمپلیکس ملتان میں منعقدہونے والے سیفٹی سیمینار میں لائن سٹاف کو اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، اور حادثات کی شرح میں کمی کے لئے ترغیب دیں گے۔
جبکہ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی آج ساڑھے نو بجے صبح میپکو کمپلیکس بہاولپور میں منعقدہ سیفٹی سیمینارمیں شرکت کریں گے، اور سرکل کے زیر انتظام تمام لائن سٹاف کو سیفٹی کلچر کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button