Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کے باعث بیچ نمبر 3 کے 20جولائی2021ء کو اداکئے جانے والے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل کمرشل میپکو کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق میپکو ریجن میں بیچ نمبر 3 کے صارفین جولائی 2021ء کے بلوں کی ادائیگی لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر23جولائی2021ء تک کرسکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 20تا22جولائی 2021ء سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر بیچ نمبر3 کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button