Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے کورونا میں بھی 2 کھرب 51 ارب51 کروڑ روپے کی وصولیاں کرلیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود رواں مالی سال2020-21ء کے دوران بلنگ کی میں 2کھرب 51ارب51کروڑروپے وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح103.45فیصد رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی ٹیموں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجود جنوبی پنجاب میں صارفین سے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔ 13اضلاع میں پرائیویٹ صارفین سے 2کھرب 38ارب28کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے ریکوری کی شرح 104.32فیصد رہی ہے جبکہ سرکاری اداروں /محکموں سے13ارب22کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 89.90فیصد رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21ء کے جولائی تامئی کے دوران میپکو ملتان سرکل نے سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین سے 54ارب11کروڑروپے وصول کئے ہیں جس سے ریکوری کی شرح101.76فیصد رہی ہے۔ ڈی جی خان سرکل کی19ارب18کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101.42 فیصد، وہاڑی سرکل کی20ارب91کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.09فیصد، بہاولپور سرکل کی31ارب 74کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.85 فیصد، ساہیوال سرکل کی33ارب 95کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.17فیصد، رحیم یا ر خان سرکل میں 27ارب19کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح102.21 فیصد، مظفرگڑھ سرکل کی29ارب 25کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح104.62فیصد، بہاولنگر سرکل کی15ارب 79کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 105.60 فیصد اور خانیوال سرکل کی پرائیویٹ و سرکاری صارفین سے19ارب 35کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ پروگریسوریکوری کی شرح 104.42 فیصد رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button