Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف آج ای۔ کھلی کچہری سے خطاب کریں گے،شہری فون کرسکتے ہیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق جنوبی پنجاب کے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے آج27اپریل2021ء بروزمنگل ای کچہری کا انعقادکریں گے۔

وہ میپکوہیڈ کوارٹر میں گیارہ تا ایک بجے دن 9 بجے آپریشن سرکلوں کے صارفین کی شکایات سُن کر ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔

جنوبی پنجاب کے 13اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، خانیوال، لودہراں، بہاولپور، وہاڑی، پاکپتن، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے صارفین اپنے مسائل کے لئے
061-9220217 یا 061-9220313 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button