Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی ہرحال میں یقینی بنائی جائے

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل آصف جان مروت نے کہا ہے کہ رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصول کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
واجبات/بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ادائیگیاں نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز فوری طورپر منقطع کئے جائیں۔ اگر کسی ڈیڈ ڈیفالٹر کا کنکشن موقع پر چلتا ہوا پایا گیا تو متعلقہ اہلکاروں اور ایس ڈی اوز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے گزشتہ روز سنگم سب ڈویژن ڈی جی خان کے زیر انتظام عالی والا اورملحقہ علاقوں میں واجبات کی ادائیگیاں کروانے کے لئے جاری آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن امیر نواز بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولیوں کے لئے سربراہان سے بات چیت کی جائے اور جون 2021ء کے ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنایاجائے۔ ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن امیرنواز نے ایس ای کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران مستقل نادہندگان سے 8لاکھ29ہزارروپے واجبات وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ اہداف کے حصول کے لئے دن رات ریکوری مہم جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button