Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میڈیکل انٹری ٹیسٹ : حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرے۔ سعد سعید

میڈیکل کے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، اور میڈیکل کے طلبہ کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ طلبہ اس ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، ان کے مستقبل سے کھلواڑ اسلامی جمعیت طلبہ ہرگز نہیں ہونے دے گی ۔
میڈیکل انٹری ٹیسٹ جلد لینے سے طلبہ پریشان ہیں، انٹری ٹیسٹ کا وقت پہلے تین سے چار ماہ دیا جاتا رہا ہے، لیکن اب کی بار تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا، جو کہ بہت ہی کم ہے، اس طرح کے حربوں سے طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگایا جائے ۔
اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ انٹری ٹیسٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کو لیا جائے اور طلبہ کو ریلیف دیا جائے ، ورنہ یہی طلبہ احتجاج کریں گے، ریلیاں نکالیں گے اور پھر حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button