Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

میکسیکو میں میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گر گئی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بائی پاس سے گزرنے والی تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی میں مصرف شاہراہ پر گاڑیوں پر بائی پاس بُل اُس وقت گر گیا جب اس پر سے میٹرو ٹرین گزر رہی تھی۔
پُل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے گاڑیوں پر گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے نے پُل کے کمزور ہونے پر ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ٹرین کے ڈبوں کو پُل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ملبے اور ٹرین کے ڈبوں تلے درجنوں گاڑیاں دبی ہوئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button