Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نادہندگان سے واجب الادارقوم وصولی کے لئے بلاامتیاز آپریشن کیا جائے: میپکو چیف کا دبنگ حکم

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہاہے کہ نادہندگان سے واجب الادارقوم وصولی کے لئے بلاامتیاز آپریشن کیاجائے۔
رننگ بلوں اور واجبات/بقایاجات وصول کرنے والے افسران و سٹاف کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بوریوالہ ڈویژن کے اچانک دورے کے موقع پر افسران سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایکسین بوریوالہ ڈویژن شاہد نذیر کو ہدایت کی کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لئے ایس ڈی اوز کے ہمراہ فیلڈ میں آپریشن کیاجائے اور دن، رات محنت کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔
ریونیوآفیسر بوریوالہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ریکوری مہم کے دوران تمام ایس ڈی اوز سے رابطہ میں رہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کمپیوٹرسنٹر سے حاصل ہونے والی ڈیفالٹرز کی فہرستوں پر ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کی جائے اور ایسے ناہندگان جن کے موبائل نمبرز دستیاب ہوں ان سے رابطہ کرکے تین روز کے اندر تمام واجبات /بقایاجات وصول کئے جائیں۔
ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر اور ایکسین بوریوالہ ڈویژن شاہد نذیر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل کی ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور ڈیفالٹرز کی فہرستوں پر دن، رات آپریشن کئے جارہے ہیں۔ واجبات اوررننگ بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے نادہندگان کے کنکشز بلاامتیاز منقطع کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹرکمرشل خالد محمود،ایس ڈی او ز اور ریونیو آفیسرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button