Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری بارے ویبنار کا انعقاد

محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام شجرکاری کے ذریعے صحت افزاء زندگی کے موضوع پر ایک روزہ وبینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی اطہر شاہ کھگھہ چیف کنزرویٹر جنگلات ساؤتھ زون تھے۔
وبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ معاشرے میں پودوں سے محبت اور لگاؤکے ذریعے ہی شجرکاری کے اہداف کوحاصل کیا جاسکتا ہے وزیر اعظم کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت طلبہ وطالبات، پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور فکیلٹی اپنی معاشرتی ذمہ داری کو بھرپور درخت لگاکر پورا کریں گے اطہر شاہ کھگھ نے کہا کہ وہ اس دفعہ ایک کروڑ باؤن لاکھ درخت لگاکر جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان سے محفوظ رکھیں گے۔
محمد نعیم نے کہا کہ اس سال شجرکاری مہم میں پی ایچ اے ملتان بھی زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ملکر ملتان کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
نجمی اشرف نے کہا کہ ہم اپنے گردونواح میں درخت لگاکرماحول کو صاف ستھرا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح مختلف اداروں کے ساتھ ملکر اس سال بھی شجرکار ی مہم کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
پروگرام میں ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر مدثر علی، سید فیاض حسین شاہ اور ڈاکٹرتنویر احمد نے بھی شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button