Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں محفل میلاد کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں قرآت اور نعت کلب کے زیر اہتمام” ہفتہ شام رحمت العالمین ربیع الاول” کے حوالے سے محفلِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ میلاد نبی میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔
محفلِ میلاد کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ حب رسولﷺ ایمان کی پہلی شرط ہے جس کی تکمیل ذکر مصطفی ﷺکے بغیر ممکن نہیں ہے۔آپ ﷺ نے روا داری، افہام و تفہیم اور انسانیت کے احترام کی تبلیغ کی۔ آپ کی سیرت بنی نوح انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جو کہ آج سے 14سو سال پہلے ہمیں بتا دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عید میلاد نبی منانے کا مقصد معاشرے اور طلباء طالبات میں نبی کریم ﷺ کی محبت اور انکی سیرت بھری زندگی سے درس حاصل کرنا ہے۔
محفل میلاد میں نبی پاک ﷺ پر درود و سلام اور نعتیں پڑھی گئیں جس میں قرآت اور نعت کلب کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔محفلِ میلاد کے اختتام پر قرآت اور نعت کلب کے انچارج ڈاکٹر ندیم احمد نے ملک پاکستان میں امن اور جموع کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
محفلِ میلاد کے موقع پر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر وزیر احمد، ڈاکٹر شہباز سمیت دیگر فیکلٹی، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button