Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ یوتھ ڈے کے حوالے سے ویبنار کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ اور سنیئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن "ورلڈ یوتھ ڈے” کے حوالے سے آگاہی ویبنار کا انعقاد کیا گیا ۔
وبینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلرجامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) تھے، جبکہ موٹیویشنل سپیکر و شاعر اعظم ملک تھے۔
ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ بچوں کی تربیت کرنا بہت ضروری ہے، اسی تربیت کے سر پر وہ بچے جوانی میں آکر کام کرتے ہیں، نوجوانوں کی کوششوں سے پاکستان کو ترقی کی طرف لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکھنے کے بہت سے تقاضے ہیں ، لیکن نوجوان نسل کو اپنی اہمیت کو خودسے اجاگر کروانا ہو گا ، اور فی زمانہ حا لات و واقعات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی طاقت کے جوہر دکھانے ہونگے ۔
اعظم ملک ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم اور ڈاکٹر نعیم طور نے کہا کہ اگر امریکہ اور چائنہ جوانوں کی مدد سے اپنے ممالک کی ترقی کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کے نوجوان بھی جس کی آبادی 64فیصد پر مبنی ہے نوجوانوں کو صیح راستہ دکھانے کی ضرورت ، کاروباری شعبہ سے متعلق معلومات کی مکمل فراہمی اور سیڈ منی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر عثمان جمشید ، ریاض احمد ہراج، زرعی یونیورسٹی کی سوسائیٹز سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button